پریذیڈنٹ ٹرافی اسٹیٹ بینک نے 198 پر ہتھیار ڈال دیے

دیگر میچز میں شعیب خان اور حارث سہیل کی سنچریاں، اعظم حسین نے 6 وکٹیں لیں.


Sports Desk October 24, 2012
دیگر میچز میں شعیب خان اور حارث سہیل کی سنچریاں، اعظم حسین نے 6 وکٹیں لیں. فوٹو فائل

TANDO ALLAHYAR: پریذیڈنٹ ٹرافی میں حبیب بینک کیخلاف اسٹیٹ بینک نے 198 رنز پر ہتھیار ڈال دیے۔

احمد شہزاد اور احسان عادل نے 4،4 وکٹیں لیں، جواب میں ایچ بی ایل نے تیسرے دن کے اختتام پر دوسری اننگز میں 46 رنز پر ایک وکٹ گنوادی۔ نیشنل بینک نے پی آئی اے کے خلاف دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 146 رنز بناکر 123 کی مجموعی برتری حاصل کرلی، بلال منیر 63 اور عمیر خان 53 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، اس سے قبل پی آئی اے کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 341 رنز اسکور کیے، شعیب خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 121 رنز بنائے، قیصر عباس کے بعد وہاب ریاض نے بھی تین وکٹیں لیں۔

کے آر ایل کے خلاف یو بی ایل کی دوسری اننگز میں 103 رنز پر 7 وکٹیں گرگئیں، یاسر علی نے 3 اور سعید انور جونیئر نے 2پلیئرز کو آئوٹ کیا، سعید نے اس سے قبل 86 رنز بھی اسکور کیے جبکہ نوید یاسین نے 58کی اننگز کھیل کر مجموعے کو 290 تک پہنچایا، محمد ارشاد نے 5 اور کاشف بھٹی نے 4 وکٹیں لیں۔

پورٹ قاسم نے دوسری باری میں 2 وکٹ پر 64 رنز بنائے، اس سے قبل سوئی نادرن گیس کی دوسری اننگز 225 رنز پر تمام ہوئی، توفیق عمر نے 82 اور مصباح الحق نے 49 رنز بنائے، اعظم حسین نے 6 وکٹیں لیں۔ زیڈ ٹی بی ایل کے خلاف دوسری اننگز میں واپڈا نے 2 وکٹ پر 205 رنز بنالیے، عامر سجاد 87 اور کلیم احمد 65 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، اس سے پہلے زیڈ ٹی بی ایل نے پہلی اننگز میں 283 رنز اسکور کیے، حارث سہیل 115 پر ناٹ آئوٹ رہے، ذوالفقار بابر اور نواز سردار نے 4، 4 وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں