حصص مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی 5 پوائنٹس تک محدود

انڈیکس 15854 ہو گیا، 51 فیصد شیر پرائسز، مارکیٹ سرمائے میں 2.4 ارب کا اضافہ


Business Reporter October 24, 2012
کاروباری حجم 30.7 فیصد کم، 348 کمپنیوں کے 10 کروڑ 33 لاکھ حصص کا لین دین. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بعض لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی کے توقعات، حکومت کی جانب سے بھاشاڈیم کے لیے فنڈریلیز ہونے کے علاوہ فرٹیلائزر سیکٹرکی ضروریات کودرآمدی ایل پی جی کے ذریعے پورا کرنے کے سلسلے میں نئی ایل پی جی پالیسی منظور ہونے کی خبروں کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو تیزی کا تسلسل قائم رہا۔

تاہم اختتامی لمحات کے دوران پرافٹ سیلنگ کی وجہ سے تیزی کی شرح محدود رہی، تیزی کے باعث51 فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں2 ارب39 کروڑ2 لاکھ 48 ہزار96 روپے کا اضافہ ہوا، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، این بی ایف سیز، بینکوں ومالیاتی اداروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر 23 لاکھ 75 ہزار822 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری سے ایک موقع پر88.84 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس پہلی بار 15937.47 کی سطح تک پہنچ گیا تھا۔

لیکن اوجی ڈی سی ایل کے اچھے مالیاتی نتائج، منافع میں 17 فیصد جبکہ فروخت میں20 فیصد افزائش کے اعلان کے باوجود اختتامی لمحات کے دوران اس کے حصص میں پرافٹ سیلنگ کا رحجان غالب ہوگیا، اسی دوران انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے12 لاکھ 47 ہزار487 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے11 لاکھ 18 ہزار624 ڈالر اور غیرملکیوں کی جانب سے9 ہزار 711 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں تیزی کی شرح میں کمی واقع ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 5.21 پوائنٹس کے اضافے سے 15853.84 اور کے ایم آئی30 انڈیکس8.73 پوائنٹس کے اضافے سے 27775.30 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 10.98 پوائنٹس کی کمی سے 12962.72 ہو گیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 30.70 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر10 کروڑ33 لاکھ 30 ہزار300 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 348 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں176 کے بھائو میں اضافہ، 150 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں