کراچی آپریشن مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے سخت پالیسی تیار

اندرون و بیرون ملک روپوش دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے صوبائی حکومتوںاورانٹرپول سے مدد لی جائے گی

وزیراعظم کی زیرصدارت کراچی یا اسلام آباد میںاجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی فوٹو : فائل

لاہور:
وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کومزید کامیاب بنانے کے لیے اندرون اور بیرون ملک فرار ہونے والے دہشت گردوں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سخت پالیسی مرتب کرلی ہے۔

آپریشنل حکمت عملی کے تحت ملک کے کئی اضلاع میں ممکنہ طور پر روپوش دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے صوبائی حکومتوں جبکہ بیرون ملک فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے مدد لی جائے گی۔ اس حوالے سے اہم فیصلوں کی منظوری وزیراعظم کراچی آپریشن سے متعلق جائزہ اجلاس میں دیں گے۔


مذکورہ اجلاس جلد کراچی یا اسلام آباد میں ہوگا۔ وفاقی حکومت کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پالیسی کے تحت سیکیورٹی ادارے اب کراچی میں مفرور دہشت گردوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کریں گے۔

اس حوالے سے وفاق کی ہدایت پر سیکیورٹی ادارے مطلوب اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرستیں مرتب کررہے ہیں۔ ان دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلرز،بھتہ خور ، لینڈ مافیا ،اسلحہ مافیا اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر شامل ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x3cqmxd_karachi-rangers-operation-speedup_news
Load Next Story