سی این جی کی قیمت خطے کے دیگر ممالک کے برابر لائی جائے غیاث پراچہ

انڈونیشیا میں سی این جی کی قیمت پاکستان سے 51.65 اور بھارت میں 58.84 فیصدکم ہے، غیاث پراچہ

انڈونیشیا میں سی این جی کی قیمت پاکستان سے 51.65 اور بھارت میں 58.84 فیصدکم ہے، غیاث پراچہ فوٹو: فائل

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سُپریم کونسل کے چئیرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سی این جی کی قیمت خطہ کے تمام ممالک سے زیادہ ہے۔


ملک و قوم کے مفاد میں سی این جی کی قیمت خطے کے دیگر ممالک کی سطح پر لائی جائے۔ اس ضمن میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی طرف سے گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ہماری قومی پیداوار ہے اس لیے یہ پٹرولیم امپورٹ کی نسبت بہت سستا فیول ہے، اس وقت تھائی لینڈ میں سی این جی پٹرول کے مقابلے میں 76.70فیصدکم قیمت پر دستیاب ہے جبکہ بنگلہ دیش میں اس کی قیمت پٹرول کے قیمت کے مقابلے میں 68.61 فیصدکم ہے۔

انڈونیشیا میں 51.65 اور بھارت میں 58.84 فیصدکم ہے، پاکستان میں اسکی قیمت پٹرول کے مقابلہ میں 40 فیصد کم ہے جو خطے میں سب سے زیادہ قیمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک میں نہ تو گیس کا انفرااسٹرکچر ہے اور نہ ہی قدرتی گیس مگر یہ ممالک ایل این جی درآمد کر کے اس سے گیس بناتے ہیں مگر وہاںپھر بھی قیمتیں پاکستان سے کم رکھی جاتی ہیں، دنیا بھر میں مہنگی ایل پی جی کو ختم کرکے سی این جی کو فروغ دیا جا رہا ہے مگر پاکستان میں سی این جی کے شعبے کو ختم کرکے مہنگا ایندھن درآمد کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
Load Next Story