مسلم لیگ ن ایجنسیوں کے ذریعے سندھ کے لوگوں کو دھمکانا بند کرے نثارکھوڑو
مسلم لیگ (ن) کا سندھ سے سیٹ لینے میں ناکامی کے بعد سازشی حربے استعمال کرنا نہایت شرمناک عمل ہے، صوبائی وزیر اطلاعات
وزیراطلاعات سندھ نثارکھوڑو کا کہنا ہے کہ کہ نوازشریف کی حکومت وفاقی ایجنسیوں کے ذریعے سندھ کے لوگوں کو دھمکانا بند کرے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات نثارکھوڑو نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت وفاقی ایجنسیوں کے ذریعے سندھ کے لوگوں کو دھمکانا بند کرے، اس عمل سے ظاہر ہوگیا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کودھمکا کراپنے پرانے حربے استعمال کررہی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کا سندھ سے سیٹ لینے میں ناکامی کے بعد سازشی حربے استعمال کرنا نہایت شرمناک عمل ہے اور حکومت کا یہ عمل جمہوری روایات کے بھی خلاف ہے۔
نثارکھوڑو نے کہا کہ ذوالفقارمرزا کی جانب سے 100 لوگوں کوقتل کرنے کی دھمکی دینا تشویشناک ہے جب کہ دھمکیاں دینے والے شخص کووفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکے حکم پرپروٹوکول دیا جارہا ہے لہٰذا عدلیہ اورقانون نافذ کرنے والے ادارے ذوالفقارمرزا کے خون ریزی کی دھمکیوں کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ کی سرزمین پرکسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔
https://www.dailymotion.com/video/x3cr143_nisar-khoro-zulfiqar-mirza_news