بدین کے بلدیاتی الیکشن میں اگر زرداری فورس آئی تو جنگ ہوگی ذوالفقار مرزا

سندھ کے حقوق کے خاطر 100 دشمن بھی مارنے پڑے تو ماریں گے، ذوالفقارمرزا


ویب ڈیسک November 06, 2015
سندھ کے حقوق کے خاطر 100 دشمن بھی مارنے پڑے تو ماریں گے، ذوالفقارمرزا، فوٹو: فائل

سابق وزیر داخلہ ذوالفقارمرزا کا کہنا ہے کہ فوج اور رینجرز کی نگرانی میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں کیونکہ اگر زرداری فورس آئی تو جنگ ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذوالفقارمرزا نے کہا کہ سندھ کے حقوق کے خاطر 100 دشمن بھی مارنے پڑے تو ماریں گے، ایک غریب کی جان گئی تو10 دوسروں کی بھی جائی گی جب کہ اگر بدین کےغریب عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا تو خونریزی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے بعد حکومت اور زرداری پریشان ہیں جب کہ کل کے دھرنے میں اپنے حقوق اور عوام کے مینڈیٹ چھینے کی صورت میں لڑنے کا اعلان کیا اسی لیے میرا مطالبہ ہے کہ فوج اور رینجرز کی نگرانی میں بدین میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں کیونکہ اگر زرداری فورس آئی تو جنگ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں