بی جے پی کی رہنما اورلیجنڈ اداکارہ ہیما مالنی بھی شاہ رخ خان کی حمایت میں بول پڑیں
شاہ رخ خان نے ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا اسی لیے وہ ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں، بالی ووڈ اداکارہ
HYDERABAD:
بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما اور ماضی کی لیجنڈ اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بھارتی معاشرے میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف ایوارڈز واپس کرنے والے ادیبوں اورفلمسازوں کو آڑے ہاتھوں لینے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما اور ماضی کی لیجنڈ اداکارہ ہیما مالنی بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی حمایت میں میدان میں آگئیں ہیں۔
اپنے بیان میں لیجنڈ اداکارہ ہیما مالنی نے کہا کہ شاہ رخ خان نے ایوارڈ واپس کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی انہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ سراسر غلط فعل ہے جب کہ شاہ رخ خان بھارتی فلم نگری کے بڑے اداکار ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا ہے اسی لیے وہ ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں نے انہیں پاکستان کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔