حصص مارکیٹ میں غیر ملکی سرمائے کا انخلا

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 51.32 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر30 کروڑ28 لاکھ 86 ہزار410 حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter November 07, 2015
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 51.32 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر30 کروڑ28 لاکھ 86 ہزار410 حصص کے سودے ہوئے فوٹو: آن لائن/فائل

ISLAMABAD: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی کاروباری صورتحال اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کی لپیٹ میں رہی جس سے 44.86 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے8 ارب1 کروڑ51 لاکھ 46 ہزار226 روپے ڈوب گئے۔

ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر 68 لاکھ17 ہزار962 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی ۔

جس سے ایک موقع پر64.21 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 34500 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے51 لاکھ37 ہزار40 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے7 لاکھ63 ہزار765 ڈالر، دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے4 لاکھ47 ہزار14 ڈالر اور بروکرز کی جانب سے4 لاکھ70 ہزار 142 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا سے تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس27.84 پوائنٹس کی کمی سے 34426.75 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس16.64 پوائنٹس کی کمی سے 20554.88 اور کے ایم آئی30 انڈیکس95.99 پوائنٹس کی کمی سے 57931.91 ہوگیا۔

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 51.32 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر30 کروڑ28 لاکھ 86 ہزار410 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار341 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں166 کے بھاؤ میں اضافہ، 153 کے دام میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔