جنوبی افریقا میں فکسنگ کا ناسورایک بار پھرسر اٹھانے لگا

بکیز کاانٹرنیشنل نیٹ ورک ڈومیسٹک کرکٹ کوکرپشن سے آلودہ کرنے کیلیے سرگرم


Sports Desk November 07, 2015
بکیز کاانٹرنیشنل نیٹ ورک ڈومیسٹک کرکٹ کوکرپشن سے آلودہ کرنے کیلیے سرگرم۔ فوٹو: فائل

NEW YORK: جنوبی افریقا میں میچ فکسنگ کا ناسور ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، بکیز کا انٹرنیشنل نیٹ ورک ڈومیسٹک کرکٹ کو کرپشن سے آلودہ کرنے کیلیے سرگرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق میچ فکسنگ میں جنوبی افریقی کپتان ہنسی کرونیے ملک کی بدنامی کا سبب بنے تھے، بعد ازاں وہ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھوبیٹھے،اس کے بعد کرکٹ میں کرپشن کی روک تھام کیلیے جنوبی افریقہ کی جانب سے سخت اقدامات کیے گئے،اس کے باوجود ایک بار پھر ملکی کرکٹ میں فکسنگ کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے،بورڈ کو خفیہ اداروں سے رپورٹ ملی کہ سٹے بازوں کا ایک انٹرنیشنل نیٹ ورک پروٹیز ڈومیسٹک کرکٹ کو کرپشن سے آلودہ کرنے کیلیے کوشاں ہے۔

یہ اطلاعات ملنے پر سی ایس اے کے کان کھڑے ہوگئے، اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،اس کو آئی سی سی کی سرپرستی بھی حاصل ہوگی، ضرورت پڑنے پر پولیس کی مدد بھی لی جائے گی۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ بروقت خطرے کی گھنٹی بجی تاکہ ہم ہر سطح پر کھیل کو شفاف رکھنے کیلیے اقدامات اٹھا سکیں، کھلاڑیوں، اسٹاف اور منتظمین کو فکسنگ کے ناسور سے آگاہی دینے کیلیے ہمیں پروٹیز کرکٹرز کی ایسوسی ایشن کا ساتھ بھی حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ مکروہ دھندے میں ملوث لوگوں سے روابط کے کیا سنگین نتائج ہوسکتے ہیں، ہمارے پاس ایسا سسٹم موجود ہے کہ ان عناصر کی کارروائیوں کی روک تھام کرسکیں، پکڑے جانے والے کھلاڑیوں کیخلاف ملکی قوانین کے تحت پولیس کرمنل کیسز بھی بنائے گی، جاری تحقیقات کے حوالے آئی سی سی یا سی ایس کی جانب سے مزید کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |