کینیڈین ہائی کمیشن نے ڈاکٹر عاصم تک قونصلر کی رسائی مانگ لی

سابق مشیر پٹرولیم کینیڈین شہریت کے حامل ہیں،حکومت اور وزارت خارجہ نے ابھی کوئی جواب نہیں دیا


نوید معراج November 07, 2015
حکومت اور وزارت خارجہ نے کینیڈین ہائی کمیشن کو اس حوالے سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا : فوٹو: فائل

KARACHI: کینیڈین ہائی کمیشن نے پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور سندھ رینجرز کی حراست میں موجود سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین تک قونصلر کی رسائی مانگ لی ہے۔

ڈاکٹر عاصم کینیڈین شہریت کے حامل ہیں اوراگر کسی ملک کا شہری کسی دوسرے ملک میں زیرحراست ہو تو غیر ملکی حکومتیں اپنے شہری تک رسائی مانگتی ہیں۔حکومت اور وزارت خارجہ نے کینیڈین ہائی کمیشن کو اس حوالے سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ۔ ڈاکٹر عاصم حسین سے اب تک بہت سے بیانات منسوب کیے جا چکے ہیں اور ان کے بہت سے اعترافات کا تعلق بھی آصف زرداری سے بتایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |