برطانیہ کابھارت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامعاملہ اٹھانے کااعلان

بھارتی وزیراعظم مودی کے دورے میں باہمی امورکے تمام معاملات پر بات ہوگی،برطانوی وزیر خارجہ

بھارتی وزیراعظم مودی کے دورے میں باہمی امورکے تمام معاملات پر بات ہوگی،برطانوی وزیر خارجہ فوٹو:فائل

برطانوی وزیرخارجہ نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ برطانیہ میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اوربڑھتے ہوئے تشددکامعاملہ اٹھایاجائے گا۔


لندن میں صحافیوں سے گفتگومیں فلپ ہیمنڈنے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ برطانیہ میں باہمی امورکے تمام معاملات پربات ہو گی۔بھارت میں ہندو انتہا پسندی کے حالیہ واقعات سے متعلق موڈیزکی رپورٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نریندرمودی سے ملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورتشدد کے بڑھتے واقعات کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔فلپ ہیمنڈنے بتایا کہ مودی سے سول نیوکلیر پروگرام میں تعاون پر بھی بات ہو گی۔
Load Next Story