لوگ گِلہ کیوں کرتے ہیں

خطائیں اپنی شکوہ خُدا سے کرتے ہیں، مظلوموں کا نام لے کر ظالم کا ساتھ دیتے ہیں۔


یاسر رفیق November 08, 2015
لوگ محبت کا نام لیتے ہیں, نفرتوں سے بھرپور ہوتے ہیں, اے زندگی بتا یہ ایسا کیوں کرتے ہیں. فوٹو : فائل

QUETTA: اے زندگی۔۔۔۔۔۔۔
تُجھ سے لوگ گِلہ کیوں کرتے ہیں
تُجھے کبھی خوشی کبھی غم کہتے ہیں
تُجھ سے کبھی پیار کبھی نفرت کرتے ہیں
قصور اپنا نام تیرا لیتے ہیں
محبت کے نام پر یہ لوگ دھوکہ کیوں دیتے ہیں
اے زندگی بتا یہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟

اے زندگی ۔۔۔۔۔۔۔
لوگ محبت کا نام لیتے ہیں
نفرتوں سے بھرپور ہوتے ہیں
انسانیت کے روپ میں شیطان ہوتے ہیں
خطائیں اپنی شکوہ خُدا سے کرتے ہیں
مظلوموں کا نام لے کر ظالم کا ساتھ دیتے ہیں
جھوٹے وعدے جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں
اے زندگی بتا یہ ایسا کیوں کرتے ہیں

اے زندگی۔۔۔۔۔۔۔
یاسر بھی ہے مسافر تیرا
کیوں کرے تُجھ سے گِلہ
چار دن کی رونقیں چار دن کا یہ سفر
محبتوں کے نام ہے، محبتوں کے نام ہے
اے زندگی بتا
تُجھ سے لوگ گِلہ کیوں کرتے ہیں؟

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں