وزیراعظم نے ایاز صادق کو اسپیکرکے لئے ن لیگ کا امیدوار نامزد کردیا

پارلیمنٹ میں جمہوری روایات کے لئے ایاز صادق کا کردار قابل تحسین ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 07, 2015
پارلیمنٹ میں جمہوری روایات کے لئے ایاز صادق کا کردار قابل تحسین ہے، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف نے اسپیکر کے انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایاز صادق کو امیدوار نامزد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے رائیونڈ میں ایاز صادق نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ایاز صادق کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں جمہوری روایات کے لئے ایاز صادق کا کردار قابل تحسین ہے اس لئے اسپیکر انتخاب کے لئے ایاز صادق ہی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پیر کو اسپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی اور تحریک انصاف کی جانب سے شفقت محمود اور فاٹا اراکین نے جی جی جمالی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں