پاکستان کے انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہونے میں ناکامی پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

پاکستان کی خارجہ پالیسی اوروزارت خارجہ کی کارکردگی پر سنجیدہ سوال اٹھ رہے ہیں ،تحریک التوا میں موقف


ویب ڈیسک November 07, 2015
پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان نے تحریک التوا جمع کرائی ہے۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی نے پاکستان کے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب نہ ہونے پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نوید قمر، شازیہ مری، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، ڈاکٹر عذراافضل اور ڈاکٹرمہرین بھٹو نے تحریک التوا جمع کرائی ہے۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب نہ ہونے پر پاکستان کی خارجہ پالیسی اوروزارت خارجہ کی کارکردگی پر سنجیدہ سوال اٹھ رہے ہیں، اس لئے اس سنجیدہ معاملے پر فوری طور پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی ایشیائی نشست کا انتخاب ہار گیا جب کہ منگولیا، کرغزستان، متحدہ عرب امارات، کوریا اور فلپائن آئندہ 3سال کے لئے رکن منتخب ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں