پاک فضائیہ نے دہشتگردوں کےخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ایئر چیف مارشل

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری حکمت عملی دوسروں کے لئے مثالی نمونہ ہے، سربراہ پاک فضائیہ


ویب ڈیسک November 07, 2015
موجودہ دہائی میں پچھلی دہائی سے زیادہ مسائل ہیں، سہیل امان فوٹو: فائل

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

دبئی میں 7ویں ائیر چیف کانفرنس سے خطاب کے دوران ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ غیر ریاستی عناصر سمیت روایتی خطرے سے نمٹنے کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے اور 18 ماہ میں پاکستان ائر فورس نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری حکمت عملی دوسروں کے لئے مثالی نمونہ ہے۔ انسداد دہشت گردی آپریشنز کے دوران اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ مقامی ثقافت محفوظ رہے اور اجتماعی نقصان نہ ہو۔

ایئرچیف مارشل نے کہا کہ موجودہ دہائی میں پچھلی دہائی سے زیادہ مسائل ہیں، متحدہ عرب امارات کو خطرہ نہیں مگر خطہ تنازعہ کا شکار ہے، ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے معاہدے کے بعد خطے میں مثبت تبدیلیاں ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں