حیدرآباد بلدیہ ملازمین کو وعدے کے باوجود تنخواہ نہ مل سکی
ملازمین جب تنخواہیں لینے کیلیے ٹی ایم اے سٹی پہنچے تو وہاں نہ ایڈمنسٹریٹر موجود تھے اور نہ ہی اکائونٹ آفیسر۔
ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن سٹی کے ملازمین کو ایڈمنسٹریٹر کے وعدے کے مطابق منگل کے روز بھی تنخواہیں نہ مل سکیں۔
جس پر انہوں نے احتجاج کیا۔ ملازمین جب تنخواہیں لینے کیلیے ٹی ایم اے سٹی پہنچے تو وہاں نہ ایڈمنسٹریٹر موجود تھے اور نہ ہی اکائونٹ آفیسر۔ جس کے باعث ملازمین میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے سی بی اے یونین کے دفتر کے سامنے احتجاجی کیا اور یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ تنخواہوں کی ادائیگی کیلیے کردار ادا کرے۔
سی بی اے کے جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت نے کہا کہ وہ ملازمین کی مشکلات سے آگاہ ہیں لیکن ٹی ایم اے انتظامیہ کے تمام افسران دفاتر سے غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی بی اے پہلے ہی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے 24 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے چکی ہے، اگر 24 اکتوبر (بدھ) تک تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو سی بی اے ہنگامی اجلاس طلب کر کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔