کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے واقعے کا نوٹس لے لیا


ویب ڈیسک November 07, 2015
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے واقعے کا نوٹس لے لیا، فوٹو: فائل

اسپنی روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے اسپنی روڈ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے نوٹس لے لیا ہے جب کہ آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں