خیبرپختونخوا حکومت کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
اقبال ڈے کے موقع پر صوبے میں تعطیل کا فصلہ مشاورت سے کیا جائے گا، سندھ حکومت
WASHINGTON:
خیبرپختونخوا حکومت نے 9 نومبر کو اقبال ڈے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل کی تجویز دی جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے 9 نومبرکو اقبال ڈے کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہےکہ اقبال ڈے پر تعطیل کے حوالے سے صوبائی حکومت نے کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جب کہ 9 نومبر کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔