بیوی ہو تو ایسی بولی وڈ سپراسٹارز کی پاورفل بیویاں
میاں بیوی کے رشتے میں اگر اعتبار واعتماد کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی بھی ہو تو شہرت اور کامیابی ضرور مقدر بنتی ہے۔
DALLAS, TEXAS:
بڑی اسکرین پر اپنے کرداروں سے چھا جانے والے سپراسٹار ہر دل عزیز تصور کیے جاتے ہیں۔ پوری دنیا میں ان کے پرستاروں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔
اپنے اسٹائل، لباس، کام، میں منفرد نظر آنے والے یہ سپراسٹارز اپنی کامیابیوں کے واحد وارث نہیں جیسا کہ ایک مشہور مقولہ ہے کہ ہر کام یاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے بالکل اسی طرح ان بولی اسٹارز کی بیویاں بھی ان کے کیریر میں نہایت اہمیت رکھتی ہیں۔ میاں بیوی کے رشتے میں اگر اعتبار واعتماد کے ساتھ بلا کی ذہنی ہم آہنگی بھی ہو تو شہرت اور کام یابی ضرور مقدر بنتی ہے۔ ان بیگمات کی شہرت یوں تو اپنے شوہر حضرات کی وجہ سے زیادہ ہے، لیکن اب یہ فرد واحد کے طور پر بھی اپنی الگ اور مکمل پہچان رکھتی ہیں۔
٭جیہ بچن: سپراسٹار اور اسٹارآف دا میلینیئم امیتابھ بچن کے بارے میں کون نہیں جانتا۔ اپنی مکمل شخصیت کے باعث انہوں نے فلم انڈسٹری پر ایک لمبے عرصے تک راج کیا۔ اب بھی وہ مختلف کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔ یقیناً ایک بڑے سپراسٹار کی بیوی ہونا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ ان کی شادی کو 42 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس طویل سفر میں کئی نشیب وفراز بھی آئے ہوں گے۔ فلم زنجیر کی کام یابی کے بعد امیتابھ اور جیہ نے شادی کرلی تھی۔
تاہم اس شادی کے بعد جیہ نے شوبزکو خیر باد کہہ دیا اور صرف زیرتکمیل فلمیں مکمل کیں۔ امیتابھ کا کیریر ستر اور اسی کی دہائی میں بلندیوں پر تھا۔ ایسے میں انہیں گھر اور بچوں کے لیے بالکل بھی ٹائم نہ مل پاتا، تب جیہ نے ہی گھر اور بچوں کی تربیت پر اپنا کیریر قربان کردیا۔
وہ فخر سے کہتی ہیں کہ میں اپنے بچوں کے ہر چھوٹے بڑے معاملے میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہی ہوں جیہ پر ایک وقت ایسا بھی آیا جب اداکارہ پروین بوبی اور ریکھا کے ساتھ امیتابھ بچن کے رومانس کی خبریں زور پکڑنے لگیں لیکن جیہ نے اپنی حکمت عملی سے کام لیا اور کبھی اس ایشو کو ہائی لائٹ کرنے کی کوشش نہیں کی۔ اس معاملے پر وہ ہمیشہ خاموشی ہی اختیار کر جایا کرتی تھیں۔ یش راج نے جب فلم سلسلہ بنانے کا اعلان کیا تو اس کی پہلی کاسٹ سمیتا پاٹل اور پروین بوبی کے بجائے ریکھا اور جیہ بچن کو کاسٹ کیا۔ یہ جیہ کا اعتماد ہی تھا کہ انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھری اور وقت نے ثابت کیا کہ وہ واقعی ایک سمجھ دار اور وقت شناس بیوی ہیں۔
٭گور ی خان: بولی وڈ کنگ خان کی بیوی گوری خان اس وقت بلاشبہ تمام بولی وڈ بیگمات میں سرفہرست ہیں۔ اپنے شوہر کی چارمنگ اور جادوئی شخصیت کے سامنے انہوں نے اپنے آپ کو ماند نہیں پڑنے دیا۔ وہ بولی وڈ کی شاید پہلی خاتون ہیں جن کے شوہر (شاہ رخ) کا کبھی کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔
گوری نے شاہ رخ کے ساتھ ان کے ادارے ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی بنیاد رکھی۔ وہ تین بچوں کی ماں ہیں اور ایک انتہائی ٹیلنٹڈ اور پاورفل خاتون سمجھی جاتی ہیں۔ گوری خان ایک انٹریرڈیزائنر ہیں اور اپنا بزنس کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کپڑوں اور زیورات کا بزنس بھی شروع کیا ہے۔ شاہ رخ گوری کو اپنے لیے خوش قسمت تصور کرتے ہیں اور اپنی کام یابی اور شہرت کا ذمہ دار گوری کو ہی قرار دیتے ہیں۔
٭ٹوئنکل کھنہ: بولی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں ڈمپل کپاڈیہ اور راجیش کھنہ کی بڑی بیٹی ٹوئنکل کھنہ گو کہ اپنے والدین کی طرح ایک اچھی اداکارہ ثابت نہ ہوسکیں، لیکن بہ حیثیت بیوی وہ کام یاب خاتون ہیں۔ اکشے کمار کی بیوی اور ایک بیٹے کی ماں ہونے کے باوجود وہ ایک انتہائی کام یاب انٹریر ڈیزائنر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ فلم پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ایک میگزین میں ماہانہ کالم بھی لکھتی ہیں، جس میں وہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے بڑھ چڑھ کر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔
ان کی ازدواجی زندگی تھوڑی بہت مشکلات کا شکار بھی رہی اور اس کی وجہ اکشے کمار کی فلرٹ کرنے کی عادت تھی۔ مختلف فلمی ہیروئنز جن میں شلپا شیٹھی، روینہ ٹنڈن، پریانکا چوپڑہ اور لارا دتہ شامل ہیں، کے ساتھ ان کے اسکینڈل منظر عام پر آتے رہے، جس کے باعث ان کی گھریلو لائف ڈسٹرب رہی لگتا ہے کہ اب ٹوئنکل کی دھمکیاں کام کر گئی ہیں کہ کافی دنوں سے اکشے کا کوئی نیا اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔
٭کرن راؤ: فلم انڈسٹری کی بہترین شخصیت عامر خان کو کہا جاتا ہے۔ اپنے ہر کام میں کاملیت اور انفرادیت کو مدنظر رکھنے والے عامر خان نے اپنی ہر فلم ہٹ ہی دی ہے۔ عامر کی پہلی شادی سنیتا سے محبت کی بدولت ہوئی، لیکن بارہ سال بعد ان دونوں میں باہمی رضامندی سے طلاق ہوگئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے کرن راؤ سے شادی کی۔ یہ بھی محبت کی شادی ہے اوراب تک کام یاب بھی سمجھی جاتی ہے۔ کرن ایک انتہائی سمجھ دار، باصلاحیت اور متنوع شخصیت کی حامل خاتون ہیں۔ انہیں انڈسٹری میں سپرانٹیلکچول لیڈی بھی کہا جاتا ہے، کیوںکہ وہ ڈائریکٹر، پروڈیوسر کے ساتھ ساتھ اسکرین رائٹر بھی ہیں۔ بہ حیثیت پروڈیوسر ڈائریکٹر ان کی پہلی فلم دھوبی گھاٹ تھی، جس نے کام یابی حاصل کی تھی۔ نقادوں نے اسے ایک بہت اچھی فلم قرار دیا تھا۔
٭آدھونا اختر: جاوید اختر کے صاحبزادے فرحان اختر نے اپنی محنت اور لگن میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔ انہوں نے خود کو فلم دل چاہتا ہے کے ذریعے اچھا ڈائریکٹر ثابت کیا تو بھاگ مکا سنگھ بھاگ میں شان دار اداکاری کرکے بتا یا کہ ان میں اداکارانہ صلاحیتیں بھی ہیں۔ وہ میوزک ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ اسکرپٹ رائٹر بھی ہیں۔ ہمہ جہت شخصیت کے مالک فرحان کی نصف بہتر آدھونا اختر بنگالی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ انتہائی بولڈ، منہ پھٹ اور صاف دل کی خاتون ہیں جو لگی لپٹی رکھنے کی قائل نہیں۔ ایک زبردست معاشقے کے بعد ان کی شادی ہوئی۔ فرحان اپنی بیوی سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔ آدھونا اپنا سیلون چلاتی ہیں اور بولی وڈ کی کئی ہیروئنز ان کی مستقل کلائنٹ ہیں۔
٭ملائکہ اروڑہ خان: ارباز خان کی بیوی جن کی اپنی ایک مکمل شناخت ہے۔ وہ اپنے تعارف کے لیے شوہر کے نام کی محتاج نہیں۔ ملائکہ ایک بہترین ماڈل اور ڈانسر ہونے کے ساتھ ساتھ شفیق ماں اور بہترین بیوی ہیں۔ ارباز سے شادی سے پہلے ہی وہ فیشن انڈسٹری کی کام یاب ترین ماڈل بن چکی تھیں۔ چھوٹی اسکرین سے لے کر بڑی اسکرین تک ملائکہ نے ہر جگہ کام یابی اور شہرت ہی حاصل کی۔ ایک ٹی وی شو جھلک دکھلا جا کی وہ مستقل جج ہیں۔ اپنی عمر کے چالیس سال پورے کرنے کے بعد بھی ان کا سینس آف فیشن کم ہونے کے بجائے بڑھتا جارہا ہے اور وہ دن بہ دن اسمارٹ ہوتی جارہی ہیں۔
٭منایتا دت: بولی وڈ کے سب سے معصوم اداکار سنجے دت جنہیں فلم انڈسٹری میں ان کے دوست احباب منا کے نام سے بھی پکارتے ہیں اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے ناکام ثابت ہو رہے تھے انہوں نے تین شادیاں کیں لیکن بدقسمتی سے تینوں ہی ناکام ہوگئیں، ایسے میں منایتا نے انہیں سہارا دیا۔ وہ ان کے ہر مشکل وقت میں ان کی ڈھارس بنی رہیں۔ تب سنجے نے ان سے شادی کا فیصلہ کیا اور اس بار خوش قسمتی یہ شادی ہر لحاظ سے کام یاب ہے۔ ان کے دو جڑواں بیٹے بھی ہیں۔ منایتا سنجے کی سی ای او بھی ہیں۔ ان کا ہر کام چاہے وہ پروڈکشن ہاؤس کا ہو یا ڈریسنگ کا منایا خود سر انجام دیتی ہیں۔ وہ سنجے کی طاقت بن چکی ہیں۔
٭مانا شیٹھی: بولی وڈ اسٹار سنیل شیٹھی کی نصف بہتر ما نا کا ان کی زندگی میں سب سے بڑا اور اہم رول ہے۔ مانا نے اس وقت کئی بزنس اسٹارٹ کیے جن دنو ں میں سنیل فلموں میں مصروف تھے۔ یہ بزنس ہیں لگژری ہوٹلز کی چین، فیشن اسٹورز اور ایکٹنگ کلبز ان تمام کاموں کی دیکھ بھال مانا خود ہی کرتی ہیں۔ بلاشبہہ دیگر بیگمات کی نسبت وہ ایک کام یاب بزنس ویمن ہیں، جنہوں نے اپنے شوہر کو ہر طرح سے سپورٹ کیا۔
٭سیماخان: فلم پروڈیوسر اور فلم میکر سہیل خان کی بیوی سیما خان سے سہیل کی لومیرج ہے۔ سیما ایک کام یاب ورکنگ ویمن ہیں۔ وہ ایک نامور ڈریس ڈیزائنر ہیں جو مختلف ٹی وی سیریلز کے لیے ڈریس ڈیزائنگ کرتی ہیں۔ ان کی مشہور سیریل جسی جیسی کوئی نہیں تھی، جس میں ان کے تیار کردہ ملبوسات کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔ سیما خان نے حال ہی میں ممبئی میں ایک لگژری بوتیک کا افتتاح کیا ہے۔ اس کے علاوہ Kallista, کے نام سے ممبئی میں ان کا اپنا بیوٹی سیلون بھی ہے۔
٭مہر رام پال: سپر ماڈل اور سابق مس انڈیا مہر رام پال اور ارجن رام پال بولی وڈ کی پرفیکٹ جوڑی سمجھی جاتی ہے۔ ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ مہر اپنا پروڈکشن ہاؤس بڑی کام یابی سے چلارہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنی بہترین دوست سوزانے خان کے ساتھ مل کر انٹریر ڈیزائنگ کا بزنس بھی سنبھال رہی ہیں۔ مہر کے بارے میں ارجن کا ہمیشہ سے یہ کہنا ہے کہ مہر خدا کی طرف سے ان کے لیے بہترین تحفہ ہیں اور وہ اس پر جتنا فخر کریں کم ہے۔
٭شوبھا کپور: بولی وڈ کے جمپنگ جیک کا خطاب پانے والے اداکار جیتندر کی بیوی شوبھا کپور انڈسٹری کی نام ور اور کامی اب بزنس ویمن ہیں وہ با لا جی پروڈکشن ہاؤس کی مینجنگ ڈائریکٹر اور ٹی وی پروڈیوسر بھی ہیں۔ ان کے ادارے کے تحت ساس بہو کے حوالے سے لاتعداد کام یاب ڈرامے اور شوز پیش کیے جا چکے ہیں۔