پاکستان آئی تو نرگس اور دیدار سے ملوں گی ڈائریکٹر ریحانہ

نرگس اور دیدار کی زبردست فین ہوں، یوٹیوب پر ان کی ویڈیو دیکھتی رہتی ہوں، ریحانہ خان


Javed Yousuf November 08, 2015
نرگس اور دیدار کی زبردست فین ہوں، یوٹیوب پر ان کی ویڈیو دیکھتی رہتی ہوں، ریحانہ خان فوٹو : فائل

پاکستان جب بھی آئی تو اداکارہ نرگس اور دیدار سے ضرور ملوں گی، وہ بہترین لائیو پرفارمر ہیں۔

اداکاری کی بجائے اب ڈائریکشن کی طرف آگئی ہوں۔ یہ بات بولی وڈ ویڈیو ڈائریکٹر ریحانہ خان نے نمایندہ ایکسپریس سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ریحانہ خان نے کہا کہ نرگس اور دیدار کی زبردست فین ہوں، یوٹیوب پر ان کی ویڈیو دیکھتی رہتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فلمی اور لائیو پرفارمنس میں زمین آسمان کا فرق ہوتاہے، لائیو پرفارمنس میں ری ٹیک کا کوئی چانس نہیں ہوتا۔خا ص طورروزانہ اسٹیج ڈرامہ میں دو ڈانس پرفارمنس اور ایکٹنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ ان کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے ایسے ہی لگتا ہے کہ جیسے آپ اسکرین پر گانا دیکھ رہے ہیں۔

ریحانہ خان کا کہنا تھاکہ آپ کے ذریعے معلوم ہورہا ہے کہ دیدار کو شوبز چھوڑے تین سال ہوگئے ہیں جب کہ نرگس حال ہی میں دوبارہ واپس آئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرا تعلق دہلی سے ہے اور پاکستانی پنجابی گانے اور فنکاروں کے بارے میں کافی معلومات رکھتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ایک دو روز میں دہلی چلی جاؤں گی، ممبئی میں ہندی ہارر فلم'' 1920ء ایول'' کے تیسرے سیکوئل''1920ء لندن'' کی شوٹنگ کے لیے آئی تھی جس میں وکرم بھٹ کو اسسٹ کیا ، یہ میری پہلی ہندی فلم ہے جب کہ اس سے قبل مختلف ویڈیوزاور کمرشلز بنانے کا تجربہ رکھتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں