خام تیل کی عالمی قیمتیں گزشتہ ہفتے 5 فیصد تک گرگئیں

خام تیل کی قیمت دسمبر میں فراہمی کے لیے 2.3 ڈالر یا 4.94 فیصد گھٹ کر 44.29 ڈالر ہوگئی

خام تیل کی قیمت دسمبر میں فراہمی کے لیے 2.3 ڈالر یا 4.94 فیصد گھٹ کر 44.29 ڈالر ہوگئی فوٹو: فائل

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کمی دیکھی گئی۔


کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن کی مارکیٹ میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی دسمبر میں ترسیل کے لیے قیمت4.32فیصد یا 2.14 ڈالر کی کمی سے 47.42 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جو ایک ہفتے قبل 49.56 ڈالر فی بیرل تھی جبکہ امریکی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) خام تیل کی قیمت دسمبر میں فراہمی کے لیے 2.3 ڈالر یا 4.94 فیصد گھٹ کر 44.29 ڈالر ہوگئی کو ایک ہفتے قبل 46.59 ڈالر فی بیرل تھی۔

ماہرین کے مطابق امریکی جاب مارکیٹ کی مثبت رپورٹ کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھنے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی حالانکہ آئل رگز کی تعداد میں کمی سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، ایک ہفتے میں امریکا و کینیڈا میں آئل رگز کی تعداد 10 کی کمی سے 956 رہ گئی جو ایک سال کے مقابلے میں 1379کم ہیں۔
Load Next Story