برسبین ٹیسٹ کینگروز نے ناتواں کیویز کو آہنی پنجوں میں دبوچ لیا
4 وکٹ پر264 رنز،503کی مجموعی برتری،برنزتھری فیگر اننگز سجانے میں کامیاب،وارنرکی مسلسل دوسری سنچری
پہلے ٹیسٹ میں کینگروز نے ناتواں کیویز کو اپنے آہنی پنجوں میں دبوچ لیا، دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 264 رنز بناکر 503 کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔
ڈیوڈ وارنر نے مسلسل دوسری باری میں سنچری جڑ دی، جوئے برنز بھی تھری فیگر اننگز سجانے میں کامیاب رہے، تیسرے روز کے اختتام پر عثمان خواجہ 9 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 317 رنز پر آئوٹ ہوئی،کین ولیمسن نے 140 رنز بنائے، مچل اسٹارک نے 4 اور مچل جونسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
گابا اسٹیڈیم برسبین میں تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے دو وکٹ پر 264 رنز بنالیے، اوپنرز جوئے برنز اور ڈیوڈ وارنر نے237 رنز کا مضبوط ترین آغاز فراہم کیا، وارنر نے کیوی اٹیک کی درگت بنانے کا سلسلہ دوسری باری میں بھی جاری رکھا۔انھوں نے116 رنز اسکور کیے، مگر مارک کریگ کی گیند پر سوئچ ہٹنگ کا شوق انھیں راس نہ آیا اور ڈیپ مڈ وکٹ پر ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، وارنر نے پہلی اننگز میں 163 رنز بنائے تھے، کیریئر کا تیسرا اور بطور اوپنر پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جوئے برنز نے 129 رنز بنائے، انھیں بھی کریگ نے ہی قابو کیا، کیچ ٹیلر نے تھاما۔ جب دن کا اختتام ہوا تو پہلی اننگز میں سنچری جڑنے والے عثمان خواجہ 9 اور ایڈم ووگس 1 رن پر ناٹ آؤٹ تھے، آسٹریلیا نے 503 رنز کی مجموعی سبقت حاصل کر لی ہے۔