سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز نے داعش کوغیراسلامی قراردیدیا

اس تنظیم میں شمولیت اختیار کرنیوالے نادان اور بے خبر ہیں،سعودی مفتی اعظم


APP November 08, 2015
اس تنظیم میں شمولیت اختیار کرنیوالے نادان اور بے خبر ہیں،سعودی مفتی اعظم:فوٹو: فائل

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں سرگرم انتہا پسند تنظیم داعش کو کرپٹ اور غیر اسلامی قرار دیدیا۔

عبدالعزیز الشیخ نے ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں داعش کے مقابلے کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں کہا کہ اس گروپ کے پیروکار ایسے نظریے کے ماننے والے ہیں جس کی مسلم تاریخ میں مثال نہیں ملتی، داعش کے ارکان کا تعارف صرف یہی ہے کہ وہ ایسے مجرم ہیں جو مسلمانوں کا خون بہانا چاہتے ہیں۔ سعودی مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ اس تنظیم میں شمولیت اختیار کرنیوالے نادان اوربے خبرہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں