بھارتی جنگی جنون میں اضافہ براہموس میزائل کا تجربہ کرڈالا

براہموس سپر سانک کروز میزائل زمین سے تقریباً 300 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارتی میڈیا


News Agencies November 08, 2015
براہموس سپر سانک کروز میزائل زمین سے تقریباً 300 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارتی میڈیا. فوٹو: فائل

بھارتی جنگی جنون میں کمی نہ آئی، بھارت نے براہموس میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تجربہ راجستھان میں سرحدی جیسلمیر ضلع کے پھوکرن فائرنگ رینج میں کیا گیا، اس موقع پر فوج اور ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے افسران موجود تھے، دفاعی حکام کے مطابق براہموس سپر سانک کروز میزائل زمین سے تقریباً 300 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل کو خودکار موبائل لانچر کے ذریعے فائر کیا گیا، براہموس ایرو اسپیس کے سربراہ سدھیر مہرا کاکہنا ہے کہ براہموس میزائل سسٹم بھارتی فوج کے پاس موجود ایک مہلک اور قوی ہتھیار ہے جس نے کامیاب تجربے کے بعد ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے، فوج نے پہلے ہی اپنے ہتھیاروں میں براہموس کی 3 رجمنٹس کو شامل کر رکھا ہے جو تمام میزائل کے بلاک تھری ورژن سے لیس ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں