ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

اسپیکرمنتخب ہوا تو پہلے سے بہترکام کرنے کی کوشش کروں گا،ایازصادق

اسپیکرکیلیے دوبارہ امیدوارنامزد کیے جانے پرپارٹی کا شکرگزارہوں،ایازصادق فوٹو: فائل فوٹو: پی پی آئی/ فائل

KARACHI:
مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

سردارایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی میں جمع کرانے آئے تو ان کے ہمراہ مریم اورنگزیب، زاہد حامد، طارق فضل چوہدری، عبدالحکیم بلوچ اور طلال چودہری بھی تھے۔


کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکر کے لیے دوبارہ امیدوار نامزد کئے جانے پر پارٹی کے شکرگزار ہیں، وہ ان تمام پارلیمانی جماعتوں کا شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ وہ ان تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔ اگر وہ ایک مرتبہ پھر منتخب ہوکراپنی ذمہ داریاں غیر جانب داری سے انجام دیں گے اور پہلے سے بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔
سردار ایاز سادق نے کہا کہ اسپیکر کے بلا مقابلہ انتخاب کے لئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ تحریک انصاف سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب کل ہوگا، تحریک انصاف کے علاوہ پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں نے سردار ایاز صادق نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story