ہندوانتہاپسندی مودی کولےڈوبیبہارکےریاستی انتخابات میں بی جے پی کوبدترین شکست

243 نشستوں میں سے جنتا دل اتحاد نے 178 جب کہ بی جے پی کے اتحاد نے 58 نشستیں اپنے نام کی ہیں


ویب ڈیسک November 08, 2015
مودی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئےنتیش کمار کو فون کرکے انھیں جیت پر مبارک باد دی ہے۔ فوٹو: فائل

نریندر مودی کے وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد جہاں لائن آف کنٹرول میں بھارتی جارحیت بڑھی وہیں ملک میں انتہا پسند ہندوؤں کے حوصلے بھی بڑھ گئے جس کی وجہ سے کہیں گائے کے گوشت پر پابندی لگی تو کہیں صرف شبے کی بنیاد پر مسلمانوں کو قتل کردیا گیا لیکن اب مودی کی پالیسیوں کے نتائج بی جے پی کو ملنا شروع ہوگئے ہیں اور اس کی تازہ مثال ریاست بہار کے انتخابات ہیں جس میں اسے بدترین شکست ہوئی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q29/q29.webp

بھارتی میڈیا کے مطابق بہار میں لالو پرساد یادو اور نتیش کمار کے سیاسی اتحاد نے بی جے پی کی سربراہی میں سیاسی اتحاد این ڈی اے کو بدترین شکست سے دوچار کیا ہے، ریاست کی 243 نشستوں میں سے 178 پر جنتا دل اتحاد نے کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو58 نشستیں ہی مل پائی ہیں اس کے علاوہ دیگرجماعتوں نے 7 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q115/q115.webp

https://img.express.pk/media/images/nitesh-kumar/nitesh-kumar.webp

ریاست کے دارالحکومت پٹنہ میں جے ڈی یو کے وسیع اتحاد کے دفتر کے سامنے جشن کا ماحول ہے۔ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریاست کے عوام کا زبردست حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی فتح کے باوجود باوقار رہیں گے جب کہ کانگریس کے رہنما احمد پٹیل نے کہا ہے کہ راشٹریہ جنتا دل اور جنتا دل یونائٹیڈ نے محنت کی اور این ڈی اے کے جھوٹے دعووں کو شکست دے دی۔

https://img.express.pk/media/images/q38/q38.webp

https://img.express.pk/media/images/laloo-prasad/laloo-prasad.webp

 

جنتا دل اتحاد کے رہنما لالو پرساد یادیو کا کہنا ہے کہ مودی کو بھارت میں رکھنا ملک کو ٹکرے ٹکڑے کرنے کے مترادف ہے،انتخابات سے ثابت ہو گیا کہ عوام منفی سیاست نہیں بلکہ پیار محبت کی سیاست چاہتے ہیں، نریندر مودی کو حکومت میں رکھنا ملک کو ٹکرے کرنے کے مترادف ہے، مودی کو بہار میں شکست دینے کے بعد اب نئی دلی کی جانب چڑھائی کریں گے۔لالو پرساد کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے گجرات کو بھی ہریانہ سجھ لیا تھا، بہار میں شکست کے مودی کو استعفیٰ دے کر گجرات چلے جانا چاہیئے۔ ہماری سرکار سب کے لئے ہے، اب منفی سیاسیت نہیں چلے گی، بہار میں مودی کا گائے کارڈ فیل ہو گیا۔

https://img.express.pk/media/images/q210/q210.webp

https://img.express.pk/media/images/asaduddin/asaduddin.webp

 

بھارت کے سرکاری میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو فون کرکے انھیں جیت پر مبارک باد دی ہے۔ ریاست میں پہلی مرتبہ انتخابی عمل کا حصہ بننے والی جماعت آل انڈیا اتحاد بین المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ بہار میں شکست بی جے پی کی نہیں نریندر مودی کی ہار ہے کیونکہ بھارتی تاریخ میں مودی وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے بہار میں 35 سے زائد عوامی اجتماعات میں شرکت کی لیکن پھر بھی شکست کھائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |