خانہ کعبہ کو آب زم زم اورعرق گلاب سےغسل دینے کی روح پرور تقریب

خانہ کعبہ کے علاوہ مقام حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی غسل دیا گیا۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو ہر سال دو مرتبہ غسل دیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

ہرسال کی طرح اس سال بھی خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقعد ہوئی جس میں گورنر مکہ نے خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا۔

سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نائب کی حیثیت سے گورنر مکہ گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی تقریب کا افتتاح کیا۔ تقریب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سرابرہ، شاہی خاندان کے افراد اور مختلف مسلم ممالک کی سفارتی شخصیات سمیت مشائخ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔


غسل کعبہ کی تقریب نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوئی جس میں عرق گلاب سے معطر 45 لیٹر آب زم زم سے خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا۔ اس موقع پر خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب اور دیگر خوشبوؤں میں بھیگے سفید کپڑے سے غسل دیا گیا جب کہ فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں کی مدد سے تیار کردہ جھاڑو سے صاف کیا گیا۔ خانہ کعبہ کے علاوہ مقام حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی غسل دیا گیا۔ مقام ابراہیمؑ کو بھی زم زم کے خوشبو ملے پانی سے غسل دیا گیا۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو ہر سال دو مرتبہ غسل دیا جاتا ہے۔
Load Next Story