گیلانی کی سزا کواحتجاجاً قبول کیاقائم مقام اسپیکر اسمبلی
ادارے پارلیمنٹ کے فیصلوں کا احترام، سیاسی جماعتیں جمہوریت کیلیے ذمے داری نبھائیں
قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کیلیے تمام سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ناگزیر ہے، جمہوری اور سیاسی قوتوں نے اپنی ذمے داری کا ادراک نہ کیا تو تاریخ انھیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
یونین کونسل نمبر ایک اور دو ڈیرہ کے ورکرز کے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمام اداروں اور قوتوں کو پارلیمنٹ کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے، اداروں کے استحکام کا راستہ بھی پارلیمنٹ سے ہوکر جاتا ہے، فیصل کنڈی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ذریعے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ہٹایا گیا،
ان کی سزا کو احتجاجاً قبول کیا، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے جانے سے سرائیکی صوبے کی تحریک ختم نہیں ہوئی بلکہ جاری ہے، سرائیکی صوبے کے لیے بل قومی اسمبلی میںپیش کرنے سے پہلے کمیٹی بنائی جائے گی، ڈیرہ اور ٹانک سرائیکی صوبے کا حصہ ہوگا، انھوں نے اعلان کیا کہ اپنے دور حکومت میں پی ایف64 کے تمام گھروں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔