وزیراعظم نے فاٹا اصلاحات کے لئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی

کمیٹی میں گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب عباسی، سرتاج عزیز، عبدالقادربلوچ،ناصر خان جنجوعہ اور زاہد حامد شامل ہیں۔


ویب ڈیسک November 08, 2015
کمیٹی میں گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب عباسی، سرتاج عزیز، عبدالقادربلوچ،ناصر خان جنجوعہ اور زاہد حامد شامل ہیں۔فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

وزیراعظم نواز شریف نے فاٹا اصلاحات کے لئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی جس کا نوٹی فکیشن چھٹی کے باوجود جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر انتخابات کے لئے فاٹا سے رکن جی جی جمال نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوارسردارایازصادق کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے فاٹا اصلاحات کے لئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی فوری طورپراپنا کام شروع کردے گی۔

فاٹا اصلاحاتی کمیٹی میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی، وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ، ناصر خان جنجوعہ اور زاہد حامد شامل ہیں جب کہ وفاقی وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ کمیٹی کے سیکرٹری کی خدمات سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ اسپیکرانتخاب کے لئے فاٹا سے جی جی جمال کی حمایت کے لئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار سردارایاز صادق نے ان کے گھر جا کر ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے اسپیکر شپ سے دستبرداری کے لئے فاٹا اصلاحات کی شرط رکھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں