اسپیکرقومی اسمبلی کا انتخاب آج بیشترجماعتوں کا ایازصادق کی حمایت کااعلان
پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، جے یو آئی(ف) اور جماعت اسلامی کا ایاز صادق کی حمایت کا اعلان۔
TOKYO:
اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب آج ہوگا جس کے لئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے شفقت محمود کے درمیان مقابلہ ہوگا جب کہ بیشتر جماعتوں نے ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے 342 ارکان اسپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالیں گے جب کہ تحریک انصاف کے شفقت محمود اور مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق کے درمیان مقابلہ ہوگا تاہم فاٹا کے امیدوار جی جی جمال نے ایاز صادق کی حمایت میں پہلے ہی دستبردار ہوچکے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، جمعیت علما اسلام (ف) اورجماعت اسلامی نون لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق کی حمایت کریں گے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ہی واحد رکن ہوں گے جو تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود کوووٹ دیں گے۔
اسپیکرقومی اسمبلی کے لئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوارسردار ایازصادق دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ان کے پاس گئے، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرانہوں نے اسپیکر کے لئے حمایت کی درخواست کی جس پرمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت اسپیکر اسمبلی کے لیے سردار ایازصادق کو ووٹ دے گی اس لئے انہیں یہاں آنے کی ضرورت نہیں تھی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این 122 کے ضمنی انتخاب میں سردار ایاز صادق کے مقابلے میں تحریک انصاف کے امیدوارعلیم خان کی حمایت کرنے والی جماعت اسلامی نے بھی اسپیکر کے انتخاب کے لئے پی ٹی آئی امیدوار شفقت محمود کے بجائے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور آج ہونے والی ووٹنگ میں جماعت اسلامی کے اراکین سردار ایاز صادق کو ووٹ دیں گے۔
اس سے قبل ایاز صادق نے فاٹا کے رکن اور اسپیکر کے لئے نامزد امیدوار جی جی جمال سے ملاقات کی اور اپنے حق میں دستبردار ہونے کی اپیل کی جس پر انہوں نے فاٹا کے لئے اصلاحات کی شرط رکھی جس پر ایاز صادق نے انہیں یقین دلایا کہ اس حوالے سے اعلی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد جی جی جمال نے سردارایازصادق کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ، دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے فاٹا اصلاحات کے لئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی، وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ، ناصر خان جنجوعہ اور زاہد حامد شامل ہیں جب کہ وفاقی وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ کمیٹی کے سیکرٹری کی خدمات سرانجام دیں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3cxobj_ayaz-sadiq_news