اسپیکرقومی اسمبلی کا انتخاب آج بیشترجماعتوں کا ایازصادق کی حمایت کااعلان

پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، جے یو آئی(ف) اور جماعت اسلامی کا ایاز صادق کی حمایت کا اعلان۔


ویب ڈیسک November 08, 2015
پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، جے یو آئی(ف) اور جماعت اسلامی کا ایاز صادق کی حمایت کا اعلان۔ فوٹو:فائل

TOKYO: اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب آج ہوگا جس کے لئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے شفقت محمود کے درمیان مقابلہ ہوگا جب کہ بیشتر جماعتوں نے ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q48/q48.webp

https://img.express.pk/media/images/Ayaz-sadiq-shafqat-mehmood/Ayaz-sadiq-shafqat-mehmood.webp

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے 342 ارکان اسپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالیں گے جب کہ تحریک انصاف کے شفقت محمود اور مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق کے درمیان مقابلہ ہوگا تاہم فاٹا کے امیدوار جی جی جمال نے ایاز صادق کی حمایت میں پہلے ہی دستبردار ہوچکے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، جمعیت علما اسلام (ف) اورجماعت اسلامی نون لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق کی حمایت کریں گے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ہی واحد رکن ہوں گے جو تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود کوووٹ دیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q56/q56.webp

https://img.express.pk/media/images/fazlur-rehman/fazlur-rehman.webp

اسپیکرقومی اسمبلی کے لئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوارسردار ایازصادق دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ان کے پاس گئے، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرانہوں نے اسپیکر کے لئے حمایت کی درخواست کی جس پرمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت اسپیکر اسمبلی کے لیے سردار ایازصادق کو ووٹ دے گی اس لئے انہیں یہاں آنے کی ضرورت نہیں تھی۔

https://img.express.pk/media/images/q66/q66.webp

قومی اسمبلی کے حلقہ این 122 کے ضمنی انتخاب میں سردار ایاز صادق کے مقابلے میں تحریک انصاف کے امیدوارعلیم خان کی حمایت کرنے والی جماعت اسلامی نے بھی اسپیکر کے انتخاب کے لئے پی ٹی آئی امیدوار شفقت محمود کے بجائے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور آج ہونے والی ووٹنگ میں جماعت اسلامی کے اراکین سردار ایاز صادق کو ووٹ دیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q74/q74.webp

اس سے قبل ایاز صادق نے فاٹا کے رکن اور اسپیکر کے لئے نامزد امیدوار جی جی جمال سے ملاقات کی اور اپنے حق میں دستبردار ہونے کی اپیل کی جس پر انہوں نے فاٹا کے لئے اصلاحات کی شرط رکھی جس پر ایاز صادق نے انہیں یقین دلایا کہ اس حوالے سے اعلی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد جی جی جمال نے سردارایازصادق کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ، دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے فاٹا اصلاحات کے لئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی، وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ، ناصر خان جنجوعہ اور زاہد حامد شامل ہیں جب کہ وفاقی وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ کمیٹی کے سیکرٹری کی خدمات سرانجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔