بھارت میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے مقاصد سیاسی ہیں نیلم منیر
بالی ووڈ کےبہت سےفنکاروں سےمل چکی ہوں اوروہ سب پاکستان کےحوالےسےمثبت سوچ رکھنےکےساتھ کام بھی کرناچاہتےہیں، نیلم منیر
اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں، فنکارکواپنا کام کرنا چاہیے کیونکہ اس کا مقصد کوئی سیاسی عزائم نہیں بلکہ امن، محبت اور انٹرٹین کرنا ہے۔ پرستار جلد ہی مجھے پردہ اسکرین پر دیکھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار معروف ماڈل واداکارہ نیلم منیر نے ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ان کہنا تھا کہ بھارتی عوام اور فنکار پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ چند انتہا پسند عناصر ہی اس کے مخالف ہیں۔ بالی ووڈ کے بہت سے فنکاروں سے مل چکی ہوں اور وہ سب پاکستان کے حوالے سے مثبت سوچ رکھنے کے ساتھ کام بھی کرنا چاہتے ہیں ۔بھارت میں اس وقت جو کچھ ہورہا ہے یہ سب سیاسی مقاصد کے لیے ہے اور انھیں مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے خلاف زہر سرائی کی جارہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی عوام کی اکثریت انتہاپسندی مسترد کرتی ہے جس اس کی تازہ مثال بھارتی صوبہ بہار میں ہونے والے انتخابات ہیں جس میں انتہا پسندی عزائم رکھنے والی حکمران سیاسی جماعت کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔
بھارتی عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے واضح کردیا ہے کہ وہ انتہا پسندی کی ہرسطح پر مخالفت کرتے ہیں۔ اداکارہ صائمہ کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر نیلم منیر نے کہا کہ اچھی اداکارہ کے ساتھ ذاتی طور پر ان کی شخصیت سے بھی بہت متاثر ہوئی ہوں، پہلے ان کے ساتھ ڈرامہ سیریل کے لیے گھر والے راضی نہیں تھے، بعدازاں ڈائریکٹر کے کہنے پرکام کیا تو اپنے فیصلے پر خوشی ہوئی۔یہ سیریل میرے کیرئیر کے بہترین پروجیکٹس میں سے ایک ہے جب کہ صائمہ کے ساتھ دوسرے ڈرامہ سیریل کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔ فلم کے بارے میں انھوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پاکستانی فلموں کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرزنے بھی رابطہ کیا ہے۔ ان میں سے جو بھی پروجیکٹ اچھا لگا تو ضرور کام کروں گی۔ انھوں نے کہا کہ اسکینڈلز کے حوالے سے پریشان ہونے کے بجائے لطف اندوز ہوتی ہوں۔