بلوچستان ہائیکورٹ کامغوی ڈاکٹرکوفوری بازیاب کرانے کا حکم

بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں سریاب روڈسے اغوا ہونیوالے ماہر امراض چشم کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار.


INP October 24, 2012
بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں سریاب روڈسے اغوا ہونیوالے ماہر امراض چشم کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار. فوٹو: فائل

بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں سریاب روڈسے اغوا ہونیوالے ماہر امراض چشم کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔

منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ میں ڈاکٹرسعید احمد خان کے اغوا کے کیس کی، سماعت چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی،سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سیکریٹری داخلہ اور سی سی پی اوسے استفسارکیاکہ ڈاکٹرسعید خان کواتنے روز گزرنے کے باوجود بازیازب کیوں نہیں کرایاگیا؟جبکہ سیکیورٹی کے باوجود اغوا کے واقعات ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں