برمابدھ مت پیروکاروں کے حملے 3 روہنگیا مسلمان شہید

روہنگیامسلمان اوربدھ مت پیروکاروں کے درمیان تازہ نسلی جھڑپیں پھوٹ پڑی ہیںجن میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔


Monitoring Desk October 24, 2012
روہنگیامسلمان اوربدھ مت پیروکاروں کے درمیان تازہ نسلی جھڑپیں پھوٹ پڑی ہیںجن میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔فوٹو: رائٹرز

میانمرکی مغربی راکھین ریاست میں روہنگیامسلمان اوربدھ مت پیروکاروں کے درمیان تازہ نسلی جھڑپیں پھوٹ پڑی ہیںجن میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میانمرکی راکھین ریاست کے چیف جسٹس ہلاتھین نے بتایاکہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ مسلمان روہنگیا اور بدھ مت پیروکاروں کے درمیان تازہ نسلی جھڑپوں میں مارے جانے والے 3 افراد جن میں ایک مرد اوردو مسلمان خواتین شامل ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ان جھڑپوںسے دوقریبی دیہات بھی متاثرہوئے اوراس میں سیکڑوں مکانات کونذر آتش کیاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں