پاکستان نے بھارت کو افغان مسئلے پر ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی

نئی دہلی نے دعوت قبول کرلی تو دو طرفہ تعلقات پرجمی برف پگھل سکتی ہے


Kamran Yousuf November 09, 2015
25 ممالک کودعوت نامہ بھیج دیا،دفتر خارجہ،دعوت مل گئی،وزیر خارجہ کی شرکت کا فیصلہ ابھی نہیں کیا،بھارتی دفتر خارجہ کی تصدیق۔ فوٹو : فائل

پاکستان نے اسلام آباد میں7اور8دسمبر کوافغانستان کے مسئلے پرمنعقد کی جانیوالی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ کو بھی شرکت کی دعوت دیدی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں بھارت کی شرکت کی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی راہ دوبارہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت پر کیاگیا ہے کہ جب پاک بھارت تعلقات کشیدہ اور نہایت نچلی سطح پر ہیں اور اگر نئی دہلی نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی تودو نیوکلئیر طاقتوں کے تعلقات پر جمی برف پگھلنا شروع ہوسکتی ہے۔ دفتر خارجہ کے ایک سنئیر اہلکار نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایاکہ ہارٹ آف ایشیاکانفرنس میں شرکت کیلیے بھارت اور دیگر25ممالک کودعوت نامہ بھیجا جا چکا ہے جبکہ کانفرنس کی میزبانی پاکستان کریگا۔7 اور8 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی کانفرنس میں افغانستان سمیت آزر بائیجان، چین، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، سعودی عرب، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان اور متحدہ عرب امارات کے نمائندے شرکت کریں گے۔

ایک بھارتی سفارتی اہلکار نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر تصدیق کی کہ نئی دہلی کو کانفرنس میں شرکت کیلیے پاکستان کی طرف سے با ضابطہ دعت نامہ موصول ہو گیا ہے تاہم بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بھارت اس اہم ترین کانفرنس کیلیے ممکنہ طور پر وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد بھیج سکتا ہے۔ کانفرنس میں افغانستان کی حالیہ صورتحال اور خاص طور پر جنگ سے متاثرہ اس ملک کی معیشت کے حوالے سے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ اس کے انعقاد سے پاک بھارت تعلقات دوبارہ بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب چونکہ بہار میں الیکشن ہو چکے ہیں تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان سے تعلقات دوبارہ بہتر بنانے کا سوچ سکتے ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے سنئیر اہلکار نے کہا کہ اس وقت کوئی اندازہ لگانا غلط ہوگا۔ ہم بھارت کی مرضی کے مطابق مذاکرات نہیں چاہتے بلکہ ہم ایسے مذاکرات کے خواہشمند ہیں جن میں مسئلہ کشمیر شامل ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |