بلدیاتی الیکشن میں شکایات پر رکن اسمبلی امجد آفریدی پی ٹی آئی سے فارغ

سینیٹر اعظم سواتی کوآئندہ مقامی سطح پر پارٹی معاملات کے حوالے سے کوئی ذمے داری نہ سونپنے کا فیصلہ

شاہ محمودکی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی نے رکن صوبائی اسمبلی یاسین خلیل کوحکومتی اورجماعتی عہدے کیلیے نااہل قراردے دیا۔

NEW DELHI:
تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں پارٹی رہنماؤں کے خلاف شکایات کی تحقیقات کے لیے مخدوم شاہ محمودقریشی کی صدارت میں قائم کمیٹی نے فیصلہ سنادیا ہے۔


کمیٹی نے کوہاٹ سے رکن صوبائی اسمبلی امجدآفریدی کوپارٹی سے نکالنے کااعلان کردیاہے جبکہ غیرذمے داری کامظاہرہ کرنے پر رکن قومی اسمبلی شہریارآفریدی اور رکن صوبائی اسمبلی ضیا اللہ بنگش کی سرزنش کی۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں شامل پارٹی رہنماؤں نعیم الحق، سیف اللہ نیازی اورفضل خان نے بلدیاتی انتخابات میں شکایات ملنے پرصوبائی رہنماؤں کے انٹرویو کرنے کے بعداپنا فیصلہ جاری کیا۔

مانسہرہ میں پارٹی مفادات کے تحفظ میں ناکامی پرسینیٹر اعظم سواتی کو بھی تنبیہہ جاری کی ہے اورسینیٹر اعظم سواتی کوآئندہ مقامی سطح پر پارٹی معاملات کے حوالے سے کوئی ذمے داری نہ سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے کونسلرزکوووٹ ڈالنے سے روکنے پررکن صوبائی اسمبلی یاسین خلیل کو حکومتی اور جماعتی عہدے کے لیے نااہل قراردے دیا جبکہ پشاور میں غیرذمے داری کا مظاہرہ کرنے والے رکن صوبائی اسمبلی عارف یوسف کو بھی سخت تنبیہہ جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
Load Next Story