سردار ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

سردار ایاز صادق کو 300 کے ایوان میں سے 268 جب کہ شفقت محمود کو 31 ووٹ ملے


ویب ڈیسک November 09, 2015
سردار ایاز صادق کو 300 کے ایوان میں سے 268 جب کہ شفقت محمود کو 31 ووٹ ملے. فوٹو: فائل

سردار ایاز صادق 268 ووٹ حاصل کر کے قومی اسمبلی کے 20 ویں اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q30/q30.webp

قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے چناؤ کے لئے ووٹنگ ہوئی جس میں تمام ممبران نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ 300 کے ایوان میں سے سردار ایاز صادق کو 268 جب کہ تحریک انصاف کے شفقت محمود نے 31 ووٹ حاصل کئے۔ ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے سردار ایاز صادق سے عہدے کا حلف لیا۔

https://img.express.pk/media/images/q116/q116.webp

اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد سردار ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، فاروق ستار سمیت تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا احسان مند اور تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھ پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا اور دو تہائی اکثریت سے مجھے کامیاب کروایا۔ یہ جیت میری جیت نہیں بلکہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جیت ہے، مجھے کسی سے کوئی شکایت ہے اور نہ ملال، میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q211/q211.webp

https://img.express.pk/media/images/Shafqat-mehmood/Shafqat-mehmood.webp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد سردار ایاز صادق کو مبارکباد دی اور کہا کہ اسپیکر منتخب ہونے کے بعد اسپیکر کسی جماعت کا نہیں بلکہ پورے ایوان کا محافظ اور نگہبان ہوتا ہے اور امید ہے کہ سردار ایاز صادق پورے ایوان کو ایک ساتھ لے کر چلیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q39/q39.webp

https://img.express.pk/media/images/mamnoon-nawaz/mamnoon-nawaz.webp

وزیراعظم نواز شریف نے ایاز صادق كو قومی اسمبلی كا اسپیكر منتخب ہونے پر مباركباد دیتے ہوئے كہا كہ ملك میں جمہوری اقدار كے فروغ میں ایاز صادق كا كردار قابل تحسین ہے اس ضمن میں وزیراعظم نے اپنے پیغام میں نے پارلیمنٹ كی جمہوری روایات كو پروان چڑھانے میں ایاز صادق كے كردار كو سراہا ہے ۔ وزیراعظم نے كہا كہ ایاز صادق آئندہ برسوں میں بھی یہ معیار برقرار ركھیں گے۔ جمہوری اقدار كے فروغ میں ایاز صادق كا كردار قابل تعریف ہے۔

صدر مملكت ممنون حسین نے سردار ایاز صادق كو قومی اسمبلی كا دوبارہ اسپیكر منتخب ہونے پر مبارك باد دی ہے۔ صدر مملكت نے توقع ظاہر كی كہ ان كا انتخاب ایوان میں جمہوری روایات كے فروغ میں اہم كردار ادا كرے گا۔ انہوں نے كہا كہ ایوان نے سردارایاز صادق بھاری اكثریت سے منتخب كیا ہے، یہ جمہوری استحكام كی طرف ایک مؤثر قدم ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q49/q49.webp

https://img.express.pk/media/images/khursheed/khursheed.webp

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جیتنے پر ایاز صادق اور باعزت طریقے سے ووٹنگ میں حصہ لینے اور نتیجے کو قبول کرنے پر شفقت محمود کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ پر اعتماد کرنے کی ایک بہت بڑی وجہ ہے، وہ یہ کہ آپ نے ڈھائی سال جس طرح ایوان کو چلایا اس میں ہمیں فخر ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی آپ اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q57/q57.webp

https://img.express.pk/media/images/farooq-sattar/farooq-sattar.webp

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے بھی سردار ایاز صادق کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اور اسپیکر کی کہانی ایک جیسی ہے، ہم اسمبلی سے استعفے دے کر گئے تھے اور آپ بغیر استعفا دیئے گئے، رشید گوڈیل کو اللہ پاک نے ایک نئی زندگی بخشی جب کہ آپ دوسری مرتبہ اسپیکر منتخب ہوئے، امید ہے کہ ہم سب مل کر تصفیہ طلب قومی مسائل حل کرین گے اور آپ اس ایوان کو بہتر انداز میں چلائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا ایوان 342 اراکین پر مشتمل ہے جس میں آزاد اراکین سمیت 17 سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود ہیں۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی تعداد 188، پیپلز پارٹی 46، تحریک انصاف 33، ایم کیو ایم 24، جمعیت علمائے اسلام (ف) 13، فنکشنل لیگ 5، جماعت اسلامی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی 4، 4، مسلم لیگ (ق)، اے این پی اور نیشنل پیپلز پارٹی کے، 2، 2، عوامی مسلم لیگ، ضیاء لیگ، عوامی جمہوری اتحاد پاکستان، آل پاکستان مسلم لیگ، نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی، کی ایک ایک جب کہ 9 آزاد اراکین ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |