سنیل نرائن کا ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار

سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈین اسپنر کا ایکشن مشکوک قرار دیا گیا


ویب ڈیسک November 09, 2015
سنیل نرائن کو 14 روز کے درمیان آئی سی سی سے اپنا ایکشن کلیئر کرانا ہوگا. فوٹو: فائل

ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نرائن کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں آفیشلز نے سنیل نرائن کی کچھ گیندوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ویسٹ انڈین بورڈ کے حکام کو آگاہ کیا۔ جس کے بعد باقی سیریز کے باقی میچز میں سنیل نرائن کے ایکشن کا جائزہ لیا جائے گا اور سنیل نرائن کو 14 روز کے اندر آئی سی سی سے اپنا ایکشن کلیئر کروا بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈین پریمیئر لیگ کے دوران سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انھوں نے رواں برس ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔ ورلڈ کپ کے بعد سنیل نرائن کو اگست میں بنگلا دیش کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز میں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں