عمران خان کو کاشتکاروں کاخیال ہوتا توکبھی کسان پیکیج کی مخالفت نہ کرتے شہبازشریف
کسان پیکج کاشتکاروں کی مالی مشکلات دور کرنے کے لیے انقلابی قدم ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو کاشتکاروں کاخیال ہوتا تو وہ کبھی بھی کسان پیکیج کی مخالفت نہ کرتے۔
نارووال میں کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کو امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کسان پیکج کاشتکاروں کی مالی مشکلات دور کرنے کےلیے انقلابی قدم ہے جس کے تحت ساڑھے 12ایکڑ اراضی کے مالک کو 5 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے مالی امداد دی جائےگی۔ وزیراعظم نے جب پیکج کا اعلان کیا تھا تو عمران خان نے اس کی شدید مخالفت کی اور الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا کہ کسان پیکج ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے ان کا مطالبہ مان لیا اور اس پیکج کو روک دیا، جس پر وزیر اعظم فی الفورعدالت عالیہ میں گئے جس نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان صاحب خود تو شہر میں رہتے ہیں لیکن اگر وہ دیہات میں کسانوں کی حالت حالت زار کا خیال کرتے تو وہ کبھی بھی اس کی مخالفت نہ کرتے۔ پنجاب اور وفاقی حکومت نے مل کر وزیر اعظم کے احکامات کے تحت صرف پنجاب میں 40 ارب روپے کی کسانوں کو سبسڈی فراہم کی،جس میں کھاد، کپاس اور چاول کی کاشت شامل ہے،امید ہے کہ ان چالیس ارب روپے کو آپ آنے والے وقت میں 400 ارب روپے بنا دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں پر وزیر اعظم نواز شریف نے پچھلے ڈھائی سال میں جتنی محنت کی ہے اس کا پھل اب نظر آنے لگا ہے، ملک بھر میں کوئلے اور شمسی توانائی سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا،3 ہزار 600 میگا واٹ بجلی گیس سے بنانے کے منصوبوں پر کام شروع ہو جائے گا اور 2017 کے آخر میں ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہوگی۔