وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاسقومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزرا چوہدری نثار اور اسحاق ڈار سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



وزیراعظم نواز شریف كی زیر صدارت وزیراعظم ہاوس میں قومی سلامتی سے متعلق ایک اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایكشن پلان كے مختلف مراحل كا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم كے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، وزیراعظم كے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے شركت كی جب کہ اجلاس میں پاک فوج كے سربراہ جنرل راحیل شریف، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات سمیت دیگر سول اور فوجی حكام بھی شریک تھے۔




اس موقع پر قومی سلامتی كے امور اور ملک كو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر تبادلہ خیال كیا گیا اور اجلاس كے دوران ملک میں دہشت گردی كے خلاف نیشنل ایكشن پلان كے مختلف مراحل كا جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف كے 5 روزہ دورہ امریكا كے حوالے سے تفصیلی غور كیا گیا۔

https://www.dailymotion.com/video/x3d3d6r_pm-army-chief_news
Load Next Story