سری لنکا کے اہم وزیرنے اسلحہ اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد استعفیٰ دے دیا

وزیربرائے پولیس تلک مراپانا پراسلحہ اسمگلنگ اورمنی لانڈرنگ میں ملوث کمپنی کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام ہے۔

تلک مراپانا پر اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث کمپنی کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام ہے۔ فوٹو:فائل

PESHAWAR:
سری لنکا کے وزیربرائے پولیس تلک مراپانا نے اسلحہ اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد شفاف تحقیقات کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیربرائے پولیس نے خود پر مبینہ طور پراسلحہ اسکینڈل میں ملوث نجی سیکیورٹی کمپنی کی حمایت کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب کہ نجی کمپنی پرالزام ہے کہ وہ اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے جب کہ وزیراعظم رانل وکرم سنک کو اسلحہ اسمگلنگ میں ایک وزیرکے ملوث ہونے پرکابینہ کے بعض وزرا کی جانب سے بھی شدید دباؤ کا سامنا ہے۔


اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مستعفی وزیرتلک مراپانا کا کہنا تھا کہ بعض حکومتی ارکان سمیت کئی لوگ سمجھتے ہیں کہ میں اسلحہ اسمگلنگ کا سامنا کرنے والی نجی کمپنی کو تحفظ فراہم کررہا ہوں اسی لئے اس رائے کو زائل کرنے کے لئے میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

واضح رہے کہ تلک مراپانا رواں سال اگست میں اپنے عہدے پر فائز ہوئے تھے جب کہ اس سے قبل وہ اسی کمپنی کے وکیل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
Load Next Story