بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن بیٹی کے باپ بن گئے
شکیب الحسن کی اہلیہ امریکا میں زیرعلاج ہیں جنہیں دیکھنے کے لئے شکیب روانہ ہوگئے۔
بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن بیٹی کے باپ بن گئے۔
شکیب الحسن کی اہلیہ ام احمد شیشران دنوں امریکا کے اسپتال میں داخل ہیں جہاں انہوں نے بیٹی کو جنم دیا جس کے بعد شکیب الحسن بیٹی کے والد بن گئے۔ شکیب الحسن زمبابوے کے خلاف ٹور میچ میں مصروف تھے اور امریکا سے بیٹی کی خوشخبری سننے کے بعد مہمان ٹیم کے خلاف سیریز ادھوری چھوڑ کرامریکا کے لئے روانہ ہوگئے۔
دوسری جانب بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن نے امریکا جانے کے لئے ہنگامی چھٹی کی درخواست کی جس پر انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے جب کہ زمبابوے کے خلاف بنگلادیشی اسکواڈ میں شکیب کی جگہ اوپنرانعام الحق کو بطور متبادل شامل کیاگیاہے۔
واضح رہے کہ 2012 میں شکیب الحسن اور ام احمد شیشران رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھے تھے جب کہ انہوں نے 26 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ جلد باپ بننے والے ہیں۔