درندہ صفت شوہر نے بیوی کی ناک کان کاٹ دیے نومولود قتل

لالی پرکاری کا الزام، مارو بھیل بیوی کو رات کے وقت کھیت میں لے گیا، ملزم فرار.


Nama Nigar October 24, 2012
لالی پرکاری کا الزام، مارو بھیل بیوی کو رات کے وقت کھیت میں لے گیا، ملزم فرار. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سانگھڑ کے نواحی گائوں میں درندہ صفت شوہر نے کاری کے الزام میں اپنی بیوی کی ناک اور دونوں کان کاٹ دیے جبکہ نومولود کومار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق گائوں چک نمبر3 میں اشرف گجر کی زمینوں پر مارو بھیل نامی شخص نے اپنی بیوی لالی کو کاری قرار دیتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا یا اور اس کے دونوںکان اور ناک کاٹ دی جبکہ 10 دن کے بچے کو قتل کر دیا۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا، متاثرہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال لایا گیا۔ زخمی لالی نے بتایا کہ اسے شوہر بہت تنگ کرتا تھا اور الزام لگاتا کہ تم کاری ہو، رات بھی اسے بہانے سے گھر سے دورکھیتوں میں لے گیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر کان اور ناک کاٹ دیے اور 10 دن کے معصوم بچے کو مار کر فرار ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں