بی جے پی نے شترو گھن سنہا کو کتے سے تشبیہ دے دی

شترو گھن سنہا نے بہار کے ریاستی انتخابات میں شکست پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا


ویب ڈیسک November 09, 2015
شترو گھن سنہا نے بہار کے ریاستی انتخابات میں شکست پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ، فوٹو: فائل

لیجنڈ اداکار اور بی جے پی کے رہنما شترو گھن سنہا کو بہار کے ریاستی انتخابات میں شکست پر پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنانا مہنگا پڑ گیا جس کے جواب میں بے جی پی کے انتہا پسند رہنما نے انہیں کتے سے تشبیہ دیدی۔

بھارتی معاشرے میں انتہا پسندی اور عدم برداشت کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں اور اب سیاستدانوں نے بھی سیاسی عدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اور بی جے پی کے رہنما شتروگھن سنہا نے راشٹریہ جنتا دل کے رہنمالالو پرساد یادیو اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی اور ریاستی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ بی جے پی کے انتہا پسند رہنما کیلاش وجے ورگیا کو شتروگھن سنہا کی باتیں پسند نہ آئیں اور انہوں نے اخلاقی حدوں کو روندتے ہوئے اپنی ہی پارٹی کے رہنما کو کتے سے تشبیہ دے ڈالی۔

واضح رہے کہ بہار کے ریاستی انتخابات میں لالو پرساد یادیو اور نتیش کمار کے اتحاد نے بی جے پی کے اتحاد کو بدترین شکست سے دوچار کرتے ہوئے 178 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ بی جے پی اتحاد نے 58 نشستیں حاصل کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں