پاک بھارت سیریز کا فیصلہ حکومت کرے گی بھارتی کرکٹ بورڈ
دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی، بی سی سی آئی صدر
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کو تبدیل کرلیا اوربی سی سی آئی کے صدر شاشنک منوہر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سیریز ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی بلکہ اس کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر شاشنک منوہر نے کہا ہے کہ رواں سال دسمبر میں ہونے والی پاک بھارت سیریز مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوئی تاہم اس کے ہونے کا دارومدادربھارتی حکومت کے فیصلے پرہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کے لیے بھارتی حکومت کی کلیرنس ضروری ہے جب کہ بورڈ کے فیصلے کا دارومدار بھی بھارتی حکومت کے فیصلے پرہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز 7 دسمبر کو ختم ہوگی جب کہ شیڈول کے مطابق اس کے فوری بعد جنوری میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے اس لیے ان 2 سیریز کے درمیان پاک بھارت سیریز کا انعقاد مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ اس سے قبل ہندو انتہا پسند تنظیم شیویسنا کے کارکنوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہر یار خان کی بھارت آمد کے موقع پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ان کی ملاقات کو ناکام بنادیا تھا اور دھمکی دی تھی کہ وہ بھارت کو کسی صورت پاکستان سے کھیلنے نہیں دیں گے۔