نوکری پر جاتے وقت کچھ دیر کی واک صحت کو بہتر بناتی ہے تحقیق

بس یا ٹرین تک پیدل جانے والے44 فیصد لوگ موٹاپے، 27 فیصد بلڈپریشر اور 34 فیصد شوگر سے محفوظ رہتے ہیں


بس یا ٹرین تک پیدل جانے والے44 فیصد لوگ موٹاپے، 27 فیصد بلڈپریشر اور 34 فیصد شوگر سے محفوظ رہتے ہیں، فوٹو: فائل

ABU DHABI: انسانی صحت کے لیے ورزش کرنے کو بڑا اہم قراردیا جاتا ہے لیکن آج کی اس مصروف ترین زندگی میں لوگوں کی اکثریت واک اور ورزش کے لیے وقت نہیں نکال پاتے تو ایسے افراد کے لیے ایک دلچسپ تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ پیدل سفر کرکے بس پکڑتے ہیں وہ ان لوگوں سے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں جو سائیکل چلاتے یا پھر واک کرتے ہیں۔

جاپان میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ اپنی نوکری پر جانے کے لیے ٹرین یا بس کو پکڑنے کے لیے واک کرتے ہوئے فاصلہ طے کرتے ہیں وہ شوگر، بلڈ پریشر اور موٹاپے کا کم شکار ہوتے ہیں ان لوگوں کے مقابلے میں جو اپنی نوکری پر سائیکل چلا کر جاتے ہیں یا پھر واک کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ پیدل سفر کرتے ہوئے بس یا ٹرین کو پکڑتے ہیں ان میں سے 44 فیصد لوگ کم موٹے، 27 فیصد کم بلڈ پریشر کا شکار اور 34 فیصد کم شوگر میں مبتلا ہوتے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ لمبی پیدل مسافت طے کر کے بس یا ٹرین پر سوار ہوتے ہیں یا پھر کام سے واپسی پر زیادہ لمبا سفر طے کرتے ہیں وہ ان لوگوں سے زیادہ بہتر صحت کے مالک ہوتے ہیں جو سائیکل، موٹر سائیکل یا کار پر اپنے دفتر جاتے ہیں اور پھر واک بھی کرتے ہیں۔ جاپان کے سٹی ہیلتھ ایگزامینیشن سینٹر اوساکا کے محقق کا کہنا ہے کہ 20 منٹ تک پیدل چل کر بس پر سوار ہونا صحت کے لیے بہترین ہے جب کہ ایسے افراد نہ صرف دل، بلڈپریشر اور دیگر بیماریوں سے دور رہتے ہیں بلکہ خوش گواز زندگی بھی گزارتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں