پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک November 09, 2015
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز، فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختوانخوا کے مختلف علاقوں سوات، شانگلہ، لوئر دیر، اپر دیر، چترال اور غذر سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 135 کلومیٹر اور مرکز ہندو کش ریجن ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان سمیت افغانستان میں زلزلوں سے 300 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئےتھے جب کہ زلزلے سے 3 ہزار سے زائد مکانات بھی تباہ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں