قطر سے ایل این جی کی درآمد آئندہ ماہ دسمبر سے شروع ہوگی شاہد خاقان عباسی

معاہدوں کے تحت قطر سے سالانہ 15 لاکھ ٹن ایل این جی خریدی جائے گی، وفاقی وزیر پیٹرولیم


ویب ڈیسک November 09, 2015
معاہدوں کے تحت قطر سے سالانہ 15 لاکھ ٹن ایل این جی خریدی جائے گی، وفاقی وزیر پیٹرولیم، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد قاخان عباسی کا کہنا ہے کہ قطر سے منصوبے کے تحت ایل این جی کی درآمد آئندہ ماہ دسمبر سے شروع ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اہم دوسرے پر قطر پہنچ گئے جہاں وہ بین الحکومتی بنیادوں پر ایل این جی کی درآمد کے معاملے میں اہم ملاقاتیں کریں گے جب کہ اس دوران پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدے طے پائے جانے کا بھی امکان ہے۔ وزیر پیٹرولی شاہد خاقان کا کہنا ہےکہ معاہدوں کے تحت قطر سے سالانہ 15 لاکھ ٹن ایل این جی خریدی جائے گی جب کہ پاکستان 15 سال میں16ارب ڈالرمالیت کی ایل این جی درآمد کرے گا تاہم منصوبے کے تحت ایل این جی کی درآمد دسمبر2015 سے شروع ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں