21 ممالک کے شہری اوباما کو دوبارہ امریکی صدردیکھنا چاہتے ہیں

پاکستانی شہری اوباما کو دوبارہ صدردیکھنانہیں چاہتے،برطانوی نشریاتی ادارے کی سروے رپورٹ


INP October 24, 2012
پاکستانی شہری اوباما کو دوبارہ صدردیکھنانہیں چاہتے،برطانوی نشریاتی ادارے کی سروے رپورٹ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستانیوں کے علاوہ دنیاکے صرف21ممالک کے شہری بارک اوباماکودوبارہ امریکاکا صدردیکھناچاہتے ہیں۔

منگل کو برطانوی نشریاتی ادارے کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیاکے 21ممالک میںکروائے جانے والے پول میں پاکستانیوں کے سوا دیگرممالک کے شہری بارک اوباماکو ایک بارپھر امریکاکاصدر بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔3 جولائی سے تین ستمبر2012کے عرصے کے دوران اس عوامی جائزے کا اہتمام گلوب سکین نے کیااور اس میں21 ہزار سے زائد افراد کی رائے لی گئی۔نتائج کے مطابق فرانسیسی عوام میں بارک اوباما سب سے زیادہ مقبول ہیں جہاں 72فیصد عوام نے ان کے حق میں رائے دی جبکہ مٹ رومنی کے حامیوں کی تعداد صرف2فیصد تھی۔

فرانس کے علاوہ آسٹریلیا، کینیڈا، نائجیریا اور برطانیہ وہ ممالک ہیں جہاں ڈیموکریٹ امیدوار کی واضح برتری سامنے آئی، آسٹریلیا میں67، کینیڈا اور نائجیریا میں 66جبکہ برطانیہ میں 65 فیصد رائے دہندگان نے اگلے امریکی صدر کے لیے بارک اوباما کو پسند کیا۔جائزے میں شامل ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک تھا جہاں ریپبلکن امیدوار مٹ رومنی کو پسند کرنے والوں کی تعداد زیادہ تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں