نومبرمیںالیکشن کیلیے اپوزیشن کواعتمادمیںلیاجائےفضل الرحمن

فخرالدین سے شفاف الیکشن کی توقع نہیں،ایم ایم اے بحالی کیلیے جماعت اسلامی لچک دکھائے


ایکسپریس July 17, 2012
فخرالدین سے شفاف الیکشن کی توقع نہیں،ایم ایم اے بحالی کیلیے جماعت اسلامی لچک دکھائے. فوٹو/ایکسپریس

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیرمولانا فضل رحمن نے کہاہے ایم ایم اے کی بحالی کے لیے جماعت اسلامی لچک کامظاہرہ کرے فخرالدین جی ابراھیم کی خدمات اور قابلیت پراعتراض نہیںلیکن زیادہ عمرکی وجہ سے ان سے شفاف انتخابات کرانے کی توقع نہیںکی جاسکتی۔

ان خیالات کااظہار انھوںنے بٹ خیلہ میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اور سابق ایم این اے سید بختیار معانی کے بیٹے کی وفات پرتعزیت کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ قبل ازیں صاحبزادہ ہائوس سخاکوٹ میں میڈیاسے بات چیت اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قبائلی علاقوں میںوہاںکے عوام کی مرضی سے فیصلے کیے جانے چاہئیں، نومبر میں عام انتخابات کرانے کے لیے اتحادیوںسمیت اپوزیشن کوبھی اعتمادمیں لیاجائے۔

موجودہ ملکی وبیرونی حالات پرہمارے تحفظات موجود ہیں،نومبر میںعام انتخابات کے لیے اپوزیشن اوراتحادی جماعتوں کو اعتماد میں نہ لیاگیاتویہ صرف ہوائی بات ہوگی عام انتخابات کیلیے جے یوآئی کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے اور اپنی حکومت بناسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |